ملک بھر کی طرح بہاولپور میں بھی12ربیع الاول شایان شان طریقے سے منایا گیا

بہاول پور (اقبال انجم ڈپٹی ڈسڑکٹ انچارج انویسٹی گیشن سیل ) ملک بھر کی طرح بہاولپور میں بھی12ربیع الاول شایان شان طریقے سے منایا گیا۔جشن عید میلا دالنبیﷺ کے سلسلہ میں مرکزی میلاد مصطفی کمیٹی اور جامعہ اویسیہ سیرانی مسجد کے زیر اہتمام جلوس نکالنے گئے۔جشن ولادت رسولﷺ کے سلسلہ میں قرب و جوار سے چھوٹے بڑے جلوس عید گاہ چوک پر اکٹھے ہوئے۔صوبائی وزیر کوارپرٹیو ملک محمد اقبال چنٹر نے مرکزی جلوس کی قیادت کی۔ جلوس شکار پوری گیٹ،گری گنج بازار،چوک بازار،شاہی بازار،فرید گیٹ،سرکلر روڈ سے ہوتا ہوا میلاد چوک پر اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پر علماء کرام علامہ فیاض احمد اویسی،مولانا عبدالرزاق شائق،علامہ ریاض احمد اویسی نے عاشقان رسولﷺ کو محبت،امن،اتحاد اور بھائی چارے کی فضا قائم رکھنے کی تلقین کی۔علماء کرام نے کہا کہ پاکستان کی بقاء و سلامتی رسول اﷲ کے احکامات پر عمل کرنے میں پوشیدہ ہے ، اتحاد و یکجہتی کی جو مثال آج نظر آرہی ہے اسے ہمیشہ قائم رکھا جائے۔جلوس کے انتظامات کیلئے پولیس ،ریسکیو ایمرجنسی1122،ٹریفک پولیس،سول ڈیفنس،ٹی ایم اے اور انتظامی عملہ موجود رہا۔ ڈسٹرکٹ کوراڈینیشن آفیسر عمران سکندر بلوچ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سہیل حبیب تاجک عید میلا دالنبیﷺ کے جلوس کے انتظامات اور سیکورٹی کے معائنہ کے سلسلہ میں جلوس کے ہمراہ رہے۔تمام روٹ پر صفائی ستھرائی اور سیکورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے تھے

0 comments

Write Down Your Responses