جشن عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم فیروزہ میں بھی انہائی جوش وجزبے سے ساتھ منایا گیا

فیروزہ( اقبال انجم ڈپٹی ڈسڑکٹ انچارج انویسٹی گیشن سیل) جشن عیدمیلادالنبیﷺفیروزہ میں بھی انہائی جوش وجزبے سے ساتھ منایا گیا،صدر بازار سمیت مدنی مسجد بازار، مدنی بازار ڈاکخانہ بازارشاہی روڈ کنڈانی روڈ کو پینا فلیکس جھنڈیوں بینروں سے انتہائی خوبصورت اندازمیں دلہن کی طرح سجایا گیا تھا ،مدنی با زا ر ڈاکخانہ بازار اور مدنی بازارکو انتہائی خوبصورت انداز میں سجا کر سابقہ روایات کو برقرار رکھا گیا تھا،اس حوالے سے جماعت اہلسنت کی طرف سے مختلف جلوس نکالے گئے ،جو کہ چوک لاری اڈا پر پہنچ کر اکھٹے ہو گئے ،مدنی مسجد سے خطیب علامہ محمداسماعیل سعیدی ،جامع مسجد حبیب سے علامہ حسین احمد سعیدی کی قیادت میں جلوس برآمد ہوئے ،جو بعدازاں مشترکہ جلوس کی شکل میں دیگر علاقوں میں گئے ،مرکزی جلوس کی قیادت علامہ محمداسماعیل سعیدی ،علامہ حسین احمدسعیدی ،مسلم لیگ ن کے صدر جام محمداکرم فضل ،سابق نائب ناظم چوہدری وحید ارشدنے کی،جلوس مدنی مسجد بازار سے چوک لاری اڈا،صدر بازار مدنی بازار ،ڈاکخانہ بازار سے ہوتا ہواواپس مدنی مسجد بازار میں اختتام پذیر ہوا،چوک لاڑی اڈئے پرمختلف علما کرام علامہ محمداسماعیل سعیدی،علامہ حسین احمدسعیدی ،قاری عبدالحمید اویسی،سیدآصف شاہ ،جام رضوان احمد نے خطاب کیا،اور نبی پاک ﷺکی ولادت با سعات کے حوالے سے روشنی ڈالی،اور کہا کہ حضوراکرم ﷺکی آمد پوری دنیا کے لئے باعث رحمت ہے ،حضوراکرم ﷺکے اسوہ حسنہ کوزندگیوں کا محور بنا کر دنیا وآخرت میں کامیابی حاصل کی جائے ،جلوس میں علماء کرام سمیت مختلف نمائندہ شخصیات مسلم لیگ ن کے صدرجام محمداکرم فضل ،جنرل سیکرٹری محمدباقرالزمان ،سابق نائب ناظم چوہدری وحید ارشد ،جام عبدالغفور،میلادکمیٹی کے صدرحکیم محمداسلم نعیم ،جنرل سیکرٹری محمدعمران رحمانی ،م،منصور احمدلودھی،سید مسعوداحمدگیلانی ،آصف رحمانی ،چوہدری منیراحمد ،چوہدری محبوب احمد،شاہد خان بلوچ ،محمدطارق محمود چانڈیہ ،غلام مرتضی سمیت ہزاروں نمائندہ لوگ شریک تھے۔

0 comments

Write Down Your Responses