حاصل پور میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم مذہبی جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے

حاصل پور ( سلمان گل ڈسٹرکٹ انچارج انویسٹی گیشن سیل) سوہنا آیا تے سج گئے نے گلیاں بازار حاصل پور شہر کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا، حاصل پور میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم مذہبی جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے ، جس کے لئے شہر حاصل پور کی ہرسر کاری اور غیر سرکاری عمارتوں کو سبز جھنڈیوں اور رنگ برنگے برقی قمقوں سے سجادیا گیا ہے اور پورے شہر میں TMA اور انجمن تاجران کے ساتھ ساتھ شہریوں نے جگہ جگہ آرائشی محرابی دروازے اور خانہ کعبہ ،روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے فلیکس آویزں کر دےئے اور ہر مسجد میں ذکر کی محفلیں ہو چکی ہے جس میں درودو سلام کا ورد ہو رہا ہے ۔اور کل صبح مرکزی جامع مسجد غلہ منڈی والی سے جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا جلوس نکالا جائے گا

0 comments

Write Down Your Responses