پوری دنیا کی طرح ڈسکہ میں بھی جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم مذہبی جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گئی

ڈسکہ(نمائندہ خصوصی)پوری دنیا کی طرح ڈسکہ میں بھی جشن عید میلاد النبی ﷺ مذہبی جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گئی اس سلسلہ میں تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں شہر کی تمام سرکاری اور غیر سرکاری عمارتوں کو سبز جھنڈیوں اور رنگ برنگے برقی قمقوں سے سجادیا گیا ہے جگہ جگہ آرائشی محرابی دروازے اور خانہ کعبہ ،روضہ رسول ﷺ کے ماڈل بنا کر شہر کو دلہن کی طرح سجادیا گیا ہے صبح کاآغاز نماز فجر کے بعد نبی پاک ﷺ پر درودو سلام کی محفلوں سے کیا جائے گا اور شہر کی تمام چھوٹی بڑی مسجدوں کو جشن عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس نکالے جائیں گے مرکزی جلوس جامع مسجد نور سے نکالا جائے گا جس میں تمام چھوٹے جلوس شامل ہو کر ایک عظیم الشان جلوس سے شکل اختیار کرلیں گے اور یہ جلوس شہر کی تما م شاہراہوں سے ہو تے ہو ئے میلاد چوک میں اختتام پذیر ہوں گے جشن عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس کاپرتپاک استقبال کیا جائے گا اور شرکاء کے لیئے جگہ جگہ دودھ اور پانی کی سبیلیں لگائی جائیں گی اور لنگر بھی تقسیم کیا جائے گاڈی ایس پی شعیب چیمہ اور ایس ایچ او سٹی رانا ذوالفقاراحمد نے پریس ریلیز میں بتایا کہ جشن عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیئے پولیس نے بھی انتظامات مکمل کرلیئے ہیں جلوس کے ساتھ ایس ایچ او سٹی پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ موجود ہوں گے ٹی ایم او ڈسکہ نے راستوں کی صفائی کے انتظامات بھی مکمل کر لیئے ہیں ٹی ایم او کا عملہ بھی جلوس کے ساتھ ہو گاتحصیل میونسپل کمیٹی ڈسکہ کی جانب سے بہترین سجاوٹ کرنے پر اول دوم اور سوم آنے والوں میں انعامات دیئے جائیں گے اور بعد از نماز عشاء میلاد چوک میں ایک عظیم الشان جلسہ منعقد ہو گا ۔

0 comments

Write Down Your Responses