سالانہ جلسہ جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم 12ربیع الاول جامع مسجد غوثیہ سمبڑیال روڈ ڈسکہ میں منعقد

ڈسکہ(انویسٹی گیشن ٹیم) میلاد کمیٹی ڈسکہ کے زیر اہتمام 17واں سالانہ جلسہ جشن عید میلاد النبی ﷺ 12ربیع الاول بمطابق14جنوری بروز منگل بعد از نماز عشاء بمقام امام نورانی چوک جامع مسجد غوثیہ سمبڑیال روڈ ڈسکہ میں منعقد ہو رہا ہے جس میں خصوصی خطاب پیر سید توحید شاہ آف آستانہ عالیہ توحید آباد سیالکوٹ اور پیر سید ولائیت حسین شاہ صدر مرکزی جماعت اہلسنت سیالکوٹ فرمائیں گئے تلاوت کلام پاک کی سعادت قاری محمد فیاض القادری آستانہ عالیہ مولن کے شریف حاصل کریں گے جلسہ کے مہمان خصوصی ایم پی اے محمد آصف باجوہ ایڈووکیٹ ،سابق ایم پی اے محمد اشفاق وائیں المعروف بھولی بٹ ہوں گے جبکہ عظیم الشان محرابی دروازہ کا افتتاح ایم این اے چوہدری ارمغان سبحانی آف وریو کریں گے ۔

0 comments

Write Down Your Responses