جعلی نوٹ چھاپنے والے جعلی عاملوں کی گینگ کے کارندے گرفتار

میرپورخاص ( ایم وی این نیوز ایجنی ) میرپورخاص سمیت ملک کے کئی شہروں میں سادہ اور معصوم لوگوں کو رقم ، سونا ڈبل کرنے اور جعلی نوٹ چھاپنے والے جعلی عاملوں کی گینگ کے کارندے کو پولیس نے گرفتار کر لیا جبکہ جعلی کرنسی بنانے اور کرنسی سونا ڈبل کرنے والہ مرکزی ملزم رانجھو کہری فرار ہوگیا ۔ سٹ لائیٹ ٹاؤن پولیس نے پنجاب کے ضلع مظفر گڑ کے رہائشی جئعلی عامل ذالفقار اعوان کو گرفتار کرکے جعل سازی کے تحت جعلی عامل کو بھانسنگ آبا د کے رہائشی عثمان بھٹی کے ساتھ دوکھا دئی اور تعویز گنڈے کرکے پئسے بٹورنے کے خلاف عثمان بھٹی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ جبکہ پولیس نے سندھ سمیت ملک بھر میں پیسے ، اور سونا ڈبل کرنے والے جعلی عاملوں کی گینگ کے سرغنہ رانجھو کہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جوکہ شہر سے فرار ہوگیا ۔ رانجھو کہری کے خلاف جعلی کرنسی بنانے ، پیسے اور سونا ڈبل کرنے کے الزام میں ملک بھر کی پولیس ا سٹیشنوں میں درجنوں کیسز درج ہیں جس کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔ دوسری طرف جعلی عامل نے ایم وی این نیوز ایجنسی سے بات چیت میں کہا کہ وہ بھوکا ہے اور فریادی نے اس سے محبوب کو راضی کرنے کے لئے دعا کرنے کو کہا تھا بس اتنا قصور تھا اور پولیس نے اسے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس نے تین جعلی عاملوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ 

0 comments

Write Down Your Responses