وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کول پاور پلانٹ منصوبہ کی شہری آبادی سے دور منظوری کریں

رحیم یار خان(ایم وی این نیوز انویسٹی گیشن ٹیم) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کول پاور پلانٹ منصوبہ کی شہری آبادی سے دور منظوری کریں ۔یہ کول پاور پلانٹ ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی و زرعی اراضی کی تباہی کا باعث بنے کا جو کسی صورت بھی قابل قبول نہ ہے اور اس منصوبہ کے خلاف گذشتہ روز سینکڑوں افراد پر مشتمل متاثرین نے کے ایل پی روڈ پر احتجاجی دھرنا دیا ۔احتجاجی دھرنے میں چک نمبر72پی، چک69پی، موضع چک نور واں، چک 70/71پی کے مکینوں نے حصہ لیا۔احتجاجی متاثرین نے میڈیا کو اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے بتایا کہ ان چکوک میں 25سو تا3ہزار تک خاندان آباد ہیں اگر یہ کول پاور پلانٹ اس آبادی میں لگایا گیا تو ہزاروں ایکڑوں پر مشتمل زرعی زمین کے ساتھ ساتھ سینکڑوں خاندان اس کول پاور پلانٹ کی نذر چڑھ جائیں گے۔انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ وہ اس کول پاور پلانٹ کو ڈہنڈی کے علاقہ میں منتقل کریں کیونکہ وہاں کی زمین غیر آباد ہے اور ریلوے لائن کے نزدیک ہے۔احتجاج کے موقع پر چوہدری محمد اسلم نمبر دار چک 69پی، چوہدری ناصر حسین نمبر دار چک72پی، چوہدری لیاقت علی نمبر دار موضع نور واں، چوہدری مختیار احمد رامے، چوہدری محمد طاہر رامے، چوہدری صادق علی، میاں محمد اکرم، چوہدری عبدالغفور،چوہدری بشارت حسین، چوہدری آصف علی، چوہدری افتخار حسین و سینکڑوں مظاہرین نے شرکت کی

0 comments

Write Down Your Responses