وزیر اعلی کی ہدایت پر صوبہ بھر میں،سستے بازاروں کو زیادہ سے ز یادہ فعال بنارہے ہیں،ایم پی اے کنیز اسحاق

فیصل آباد (سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل)ایم پی اے کنیز اسحاق نے کہا ہے کہ وزیر اعلی کی ہدایت پر صوبہ بھر میں سہولت بازاروں میں ہر ممکن اشیائے خورونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔سستے بازاروں کو زیادہ سے ز یادہ فعال بنانے اورعوامی شکایات کے ازالہ کے لئے نتظامی افسران و سٹاف اپنی ڈیوٹی بطریق احسن انجام دیں ۔یہ بات انہوں نے منصور بازار 66 فٹا بازار میں کی قیمتوں ‘ معیار و انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے سٹاف و صارفین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر انہوں نے سہولت بازاروں کی نگرانی اور معیار پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈیوٹی سٹاف سے کہا کہ وہ ہ سبزیوں، پھلوں، دالوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کے سٹالز کا وقفے وقفے سے معائنہ کر کے ریٹ لسٹ کے مطابق قیمتوں کی وصولی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے سبزی کے ایک سٹال پر مقررہ سے زائد قیمت کی وصولی اور سہولت بازار میں ناقص انتظامات پر ایک صارف کی شکایت پر کہاکہ جلد ہی وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف ڈی سی اوکو اس بازار کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کرکے بہتری کے لئے موثر اور جامع اقدامات عملدرآمد کرائیں گی ۔ انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے سٹاف سے کہا کہ وہ خریداروں سے قیمتوں کی ادائیگی کے بارے میں بار بار دریافت کریں اور دھوکہ دہی کرنے والے سٹال ہولڈرز کو سہولت بازاروں سے فوری نکالا جائے۔ انہوں نے خریداری کے لیے آئے ہوئے شہریوں سے اشیاء کی قیمتوں اور معیار کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے سہولت بازاروں کے انتظامی افسران سے کہا کہ سٹالوں پر یکساں معیار کی اشیاء فروخت کرنے کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے ایکس مل ریٹ پر آٹے کی فروخت کا بھی جائزہ لیا۔

0 comments

Write Down Your Responses