حکومت امن کے لئے مذاکرت پہلی ترجیح کی پالیسی پر قائم ہے

اسلام آباد(انویسٹی گیشن ٹیم): وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ حکومت امن کے لئے مذاکرت پہلی ترجیح کی پالیسی پر قائم ہے تاہم بات چیت سے انکار کرنے والوں سے جنگ ہوگی۔
 پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ طالبان سے مذاکرات آج بھی حکومت کی اولین ترجیح ہیں اور حکومتی پیشکش کا مثبت جواب دینے والوں کے ساتھ ہی مذاکرات ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان سے بات چیت آئین کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے ہو گی اور مذاکرات کی صورت میں ملکی وقار کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا تاہم حکومتی پیشکش کا جواب گولی سے دینے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
چوہدری نثار نے سعودی وزیر خارجہ السعود الفیصل کے دورہ پاکستان کے حوالے سے کہاکہ  وزیراعظم سے سعودی وزیر خارجہ کی رسمی ملاقات میں سابق صدر پرویز مشرف سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی اور سابق صدر کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا جائے گا۔

0 comments

Write Down Your Responses