بابو خان طاہر نے شعبہ صحافت کی سربلندی کیلئے انہوں نے کئی کار ہائے نمایاں سر انجام دیئے تھے

بہاول پور (انویسٹی گیشن ٹیم) بہاول پور پریس کلب کے سینئر صحافی اور پاکستان ابزرور کے بہاول پور میں نمائندہ بابو خان طاہر گذشتہ رات وفات پا گئے تھے جن کی نماز جنازہ مرکزی جنازہ گاہ میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ میں صحافیوں کی بڑی تعداد کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھر پور شرکت کی ۔ اس موقع پر انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے ۔ مرحوم بابو خان طاہر المعروف بی کے طاہرؔ انتہائی شفیق و محبت کرنے والے انسان تھے اور شعبہ صحافت کی سربلندی کیلئے انہوں نے کئی کار ہائے نمایاں سر انجام دیئے تھے ۔ یاد رہے کہ بی کے طاہر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے انٹر نیشنل ایمپائر کے فرائض بھی سر انجام دیتے رہے ہیں ۔ 

0 comments

Write Down Your Responses