اوباشوں نے نوکری کا جھانسہ دیکر اسلحہ کے زور پر دوشیزہ کو اغوا کر لیا

ہارون آباد ( ایم وی این نیوز انویسٹی گیشن ٹیم) اوباشوں نے نوکری کا جھانسہ دیکر اسلحہ کے زور پر دوشیزہ کو اغوا کر لیا ۔مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق خان کالونی کی رہائشی مسماۃ بسمہ بی بی نے تھانہ سٹی ہارون آباد میں درخواست گزاری ہے کہ اس کا خاوند فوت ہوچکا ہے اس کی بہن عائشہ بی بی اس کے ساتھ رہ رہی ہے جس نے اسلامیات میں ایم اے کر رکھا ہے اور اس وقت سی ایس ایس کی تیاری کر
رہی ہے ۔ملزمان محمد صفدر ،محمد نواز اور تین کس نامعلوم نے دانش سکول میں نوکری دلوانے کے بہانے انہیں کار میں بٹھایا اور دانش سکول کی طرف روانہ ہوگئے ۔راستہ میں مذکورہ افراد نے ہم دونوں بہنوں پر اسلحہ تان کر یرغمال بنا لیا ۔اور مجھے کار سے اتار دیا میری بہن عائشہ بی بی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی غرض سے مذکورہ افراد کار میں اغوا کر کے لے گئے ۔تھانہ سٹی پولیس نے درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی

0 comments

Write Down Your Responses