ورلڈ مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ ارفع کریم کی یاد میں 14 جنوری کو تقریب ، منعقد ہو گی، ڈی سی او نُورالامین مینگل بطورمہمان خصوصی ہو گے

فیصل آباد (سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل)ضلعی محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام ورلڈ مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ارفع کریم کی یاد میں 14 جنوری بروز منگل آج ایک تقریب ان کے آبائی گاؤں میں منعقد ہو گی ۔ جس میں ڈی سی او نُورالامین مینگل بطورمہمان خصوصی شرکت کریں گے جبکہ ای ڈی او ایجوکیشن مسزشاہدہ سہیل ‘ ادبی اور علمی شخصیات، اساتذہ کرا م اور بالخصوصانفارمیشن ٹیکنالوجی سے وابستہ اساتذہ شرکت کریں گے۔تقریب میں ارفع کریم کی یاد میں شمعیں روشن کی جائیں گی اور مختلف سکولوں کے طلباء و طالبات اپنی عقیدت کا اظہار کریں گے۔

0 comments

Write Down Your Responses