بھٹائی کلچرل ھال میرپورخاص میں سالگرہ تقریب \"سہانی شام\" منائی گئی

میرپورخاص ( ایم وی این نیوز بیورو رپورٹ) بھٹائی آرٹس کونسل سندھ کے زیر احتمام محکمہ ثقافت سندھ اور ھندو پنچائت میرپورخاص کے اشتراک سے سندھ کے نامور رائٹر وہ ا دیب پارو مل پریمی کے 43 ویں جنم دن کے موقع پر بھٹائی کلچرل ھال میرپورخاص میں سالگرہ تقریب \"سہانی شام\" منائی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی سابق مشیر برائے وزیر اعلیٰ سندھ اور پیپلز کلچرل ونگ سندھ کے صدر سرفراز راجڑ تھے۔ جبکہ دیگر مہمان میں سندھ کے نامور ادیب اور شاعر میر نادر علی ابڑو، ارباب نیک محمد ، بھٹائی آرٹس کونسل سندھ کے صدر رفیق عیسانی، قائم سولنگی، یوسف لغاری، غلام محمد چوہان اور دیگر نے شرکت کی۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ پارو مل پریمی گزرشتہ بیس سالوں سے اپنی قلم کے زریعے فن اور ادب ثقافت کی خدمت کی جسکے بنا پر انکے اعزاز میں شام منائی گئی ہے جوکہ قابل تحسین عمل ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں روایت رہی ہے کہ مرنے کے بعد ادیب، شاعر ، فنکاروں صحافیوں کے لئے تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے لیکن اس شام کو منانے کا مقصد شاعر اور ادیبوں کی حوصلہ افزائی ہے۔ مقررین کہا کہ اس نفسا نفسی ا ور دھشتگری کے ماحول میں ادیب اور شاعر امن محبت کا پیغا دیکر ملک کی سلامتی اور بقا کے لئے بہتری کردار ادا کررہے ہیں۔ اس موقع پر سرفراز راجڑ نے ادیب پارومل پریمی کے بیماری کے علاج کے لئے محکمہ ثقافت کی طرف سے ایک لاکھ روپئے امداد دینے کا اعلان کیا۔ تقریب سے اختام پر محفل موسیقی کا انعقاد کیا گیا جس میں معروف فنکار خشبو لغاری اور لعل بخش لنجوانی نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جبکہ نظامت کے امور حسین خاصخیلی نے انجام دیئے۔ 

0 comments

Write Down Your Responses