میڈیا کی خبر پر ایکشن ۔نہر مرا د کے دونوں کناروں پر محکمہ انہار نے رنیوویشن کے کام کا آغاز کر دیا

ہارون آباد(ایم وی این نیوز ) میڈیا کی خبر پر ایکشن ۔نہر مرا د کے دونوں کناروں پر محکمہ انہار نے رنیوویشن کے کام کا آغاز کر دیا۔تفصیلات کے مطابق کافی عرصہ سے میڈیا قصبہ مراد آباد پر نہر مراد کے دونوں کناروں کی خستہ حالی کے بارے اعلی حکام کے نوٹس میں لا رہاتھا۔جس پر محکمہ آبپاشی پنجاب نے نوٹس لیا اوراس مقصد کے لیے خطیر رقم کی گرانٹ کی منظوری دیتے ہوئے موقع پر کام بھی شروع کر دیا ہے۔واضح رہے کہ قصبہ مراد آباد نہر مراد کے پل سے روزانہ کراچی،صادق آباد،بہاول پور،ملتان،میانوالی،فیصل آباد،لاہور وغیرہ کے لیے بھاری ٹریفک چوبیس گھنٹے چلتی ہے،نہر مراد کے دونوں کنارے خستہ حالی کا شکار ہونے کی وجہ سے کسی بھی وقت جانی و مالی نقصان کا اندیشہ تھا۔اور کوئی بھی بڑا حادثہ پیش آسکتا تھا۔قصبہ مراد آباد کے معززین چودھری عطاء اﷲگل،چودھری محمد شریف،میاں محمد شفیع پہوڑ،چودھری محمد لقمان گل،حاجی محمد حنیف نمبردار،ماسٹر محمد سلیم و دیگر نے میڈیا کو نہر مراد کے کناروں کی مرمت کی خبروں کی اشاعت پر اور رینو ویشن کا کام شروع ہونے پرزبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

0 comments

Write Down Your Responses