فرانسیسی حکومت علامہ اقبال لائبریری کی جدت اور ڈیجٹیل بنانے کے لئے بھر پور معاونت کی جائے گی، ڈومونیک سکابری

فیصل آباد (سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل)فرانسیسی حکومت کے فرنچ سنٹر کی طرف سے علامہ اقبال لائبریری کو جدت سے ہمکنار کرکے ڈیجٹیل بنانے اور قدیمی کتابوں کے اثاثہ کے تحفظ کے لئے بھر پور معاونت کی جائے گی ۔ اس امر کا وعدہ فرنچ سنٹر کے ڈائریکٹر ڈومونیک سکابری نے علامہ اقبال لائبریری اورلائل پور میوزیم کے دورہ کے موقع پر ڈی سی او نور الامین مینگل سے ملاقات کے دوران کیا۔ ڈائریکٹر لائل پور میوزیم میاں عتیق احمد‘ صدر مقامی فرنچ سنٹر وحید خالق رامے ودیگر بھی اس موقع پرموجود تھے ۔ ڈائریکٹر فرنچ سنٹر نے تاریخی و ثقافتی ورثہ کے تحفظ اور بحالی کے سلسلے میں ڈی سی او نور الامین مینگل کے ویژن اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ تاریخ و ثقافت زندہ اوراجاگرکرنے سے آئندہ نسلوں میں ترغیب وجستجو پیدا ہوتی ہے جس سے ترقی کے راستے میں نشان منزل کا پتہ چلتا ہے ۔انہوں نے آرٹ کونسل میں نصرت فتح علی خاں میوزیم کے قیام اور پاکستان اور فرانس کے مابین ثقافتی وفود کے تبادلے میں معاونت فراہم کرنے کا بھی یقین دلایا۔ ڈی سی او نے ڈائریکٹر فرنچ کا خیر مقدم کرتے ہوئے فیصل آباد کے ثقافتی و تاریخی منصوبوں پر گہری دلچسپی لینے پر انکا شکریہ ادا کیا۔

0 comments

Write Down Your Responses