صاف ستھری اور نوجوان قیادت ہی عوام کو مسائل سے نجات دلا سکتی ہے،

خان پور(انویسٹی گیشن ٹیم ) عوام دوست اتحادکے چیئرمین وسابق نائب ضلع ناظم سردارملک جنیداسلم نائچ نے کہا ہے کہ صاف ستھری اور نوجوان قیادت ہی عوام کو مسائل سے نجات دلا سکتی ہے،اس لئے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کر کے انقلابی تحریک کی راہ ہموارکی جا سکتی ہے ،نوجوان قیادت کی کامیابی فرسودہ نظام کے تابوت مین آخری کیل ثابت ہو گی،اس لئے عوام حقیقی قیادت کی کامیابی کے لئے کسی مصلحت کا شکار ہو نے کی بجاے میرٹ کو ترجیح دیں،ایک ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں میں ہمیں کسی مصلحت پسندی اور پسند نا پسند کی بجائے عوامی خدمت کے جزبے سے سرشار نمائندئے کاانتخاب کرنا ہے،تاکہ بلدیاتی اداروں پر بے باک اور صاف ستھری قیا دت کامیاب ہو کر عوام کی حقیقی اندازمیں خدمت کرسکے،انہوں نے کہا کہ جب بھی بلدیاتی انتخابات ہوئے اس میں دھونس دھاندلی اور پیسے کو بطور ہتھیار استعمال کیا گیا،جس کے نقصانات اس قدر ہوئے کہ عوام کے مسائل حل ہونے کی بجائے ان میں اضافہ ہوا،سردار ملک جنیداسلم نائچ نے کہا کہ اگر ملک میں حقیقی تبدیلی لانا ہے توپھر حقیقی قیادت کے لئے ہمیں تمام مصلحتوں کو چھوڑ کرعوام میں سے نمائندئے کا انتخاب کرنا ہے ،تاکہ ادارئے کی باگ ڈور کسی وڈیرے سرمایہ دار اور جاگیردار کی بجائے عوام کے مڈل کلاس نمائندئے کے پاس ہو ،جب تک اداروں کی کمان مڈل کلاس کے پاس نہیں آتی عوام کے مسائل کا تدارک ممکن نہیں ،اس لئے ہم سب کو اپنے میں سے نمائندئے کا انتخاب کرنا ہے تاکہ حقیقی تبدیلی ملک میں انقلاب کی پہلی سیڑھی چابت ہواورچند خاندانوں سے عوام کو نجات مل سکے۔۔۔۔۔

0 comments

Write Down Your Responses