سابق تحصیل ناظم کی اراضی کے قریب نامعلوم چوربجلی کے ٹرانسفارمر کواتارکرکوائل چوری کرکے لے گئے

ڈیرہ ا سماعیل خان(انوسٹی گیشن ٹیم)سابق تحصیل ناظم کی اراضی کے قریب نامعلوم چوربجلی کے ٹرانسفارمر کواتارکرکوائل چوری کرکے لے گئے‘گومل یونیورسٹی پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدودمیں بنددھپانوالہ پرواقع سابق تحصیل ناظم کی اراضی کے قریب نصب بجلی کاٹرانسفارمر اتارکر اس میں سے بجلی کی کوائل چوری کرکے لے گئے۔جس سے پوراعلاقہ تاریکی میں ڈوب گیاہے۔علاقے کے رہائشی عبدالرحمن نے پولیس اسٹیشن گومل یونیورسٹی میں اس واقعہ کی رپورٹ نامعلوم ملزمان کیخلاف 40/379الیکٹرک سٹی ایکٹ کے تحت درج کرادی ہے

0 comments

Write Down Your Responses