ٹریفک کے تین مختلف حادثات میں دوافرادجاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے

ڈیرہ ا سماعیل خان(انوسٹی گیشن ٹیم) ٹریفک کے تین مختلف حادثات میں دوافرادجاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے‘مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدودمیںآڑہ روڈبائی پاس پربھوسے سے لوڈٹریکٹرٹرالی اورٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں ٹریکٹرٹرالی پرسوارملک شیرولدغلام انورسکنہ شیروکہنہ اورایک اورسوارمحمدخان زخمی ہوگیا۔تصادم کے نتیجہ میں ٹریکٹرٹرالی اورٹرک کوبھی نقصان پہنچا۔گومل یونیورسٹی پولیس نے ملک شیرکے بھائی ہاشم کی رپورٹ پرنامعلوم ٹرک ڈرائیورکیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔دوسرے واقعہ میں تھانہ کینٹ کی حدودمیں درابن روڈپرتیزرفتارچنگ چی اورموٹرسائیکل کے تصادم میں موٹرسائیکل سوارسترہ سالہ رمضان ولدفضل الرحمن بلوچ سکنہ چاہ پیپل جاں بحق ہوگیا۔تیسرے واقعہ میں مکڑڈرین کے قریب بس ڈبہ نے موٹرسائیکل سوارکوٹکرماردی جس سے موٹرسائیکل پرسوارسمیع اللہ ولددرازمروت سکنہ خاکوانی ٹاؤن اورسیدواصف عباس ولدامدادحسین سکنہ سیدنگرزخمی ہوگئے۔زخمیوں کوہسپتال داخل کرادیاگیاہے۔

0 comments

Write Down Your Responses