ڈرائیورز سڑکوں پر لائن لین کی پابندی کو یقینی بنائیں,ٹریفک ایجوکیشن کے ذریعے ٹریفک نظم وضبط کو بہتر بنارہے ہیں، عمران کشور

فیصل آباد (سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل)ڈرائیورز سڑکوں پر لائن لین کی پابندی کو یقینی بنائیں رکشہ ڈرائیورز سڑکوں کی انتہائی بائیں جانب چلیں اوراوورلوڈنگ سے گریز کریں۔انفورسمنٹ کے ساتھ ساتھ ٹریفک ایجوکیشن کے ذریعے ٹریفک نظم وضبط کو بہتر بنارہے ہیں۔ان خیالات کااظہار چیف ٹریفک آفیسر عمران کشورنے رکشہ ڈرائیورز ورکشاپ میں پیش کیے جانے والے مسائل کاجائزہ لیتے ہوئے کیا۔چیف ٹریفک آفیسر کی خصوصی ہدایت پر ٹی ایم اے ہال میں ڈرائیورز ورکشاپ سے ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹر خرم شہزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عنقریب رکشہ ڈرائیورز کے مسائل کے لئے ایک بھرپور سروے بھی کروایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈرائیورز ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں اور رکشہ جات میں ٹیپ ریکارڈرز چلانے سے بھی گریز کریں۔اس موقع پر انچارج ایجوکیشن یونٹ انسپکٹر عبدالخالق اور ٹریفک وارڈن محمد اسماعیل نے بھی ڈرائیورنگ لائسنس کی اہمیت اور مناسب رفتار سے ڈرائیونگ کرنے پر زور دیا۔اس ورکشاپ میں میاں محمد اعجاز پاسبان رکشہ یونین نے بھی خطاب کرتے ہوئے ڈرائیورز کی طرف سے یہ عہد کیا ہے کہ وہ ٹریفک پولیس کی جانب سے دی گئی تمام ہدایات پرعمل پیرا ہوں گے۔اس ٹریفک ورکشاپ میں شہر بھر سے کثیرتعدادمیں رکشہ ڈرائیورزنے شرکت کی اور اس ٹریننگ ورکشاپ کاانعقاد سٹی ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن یونٹ نے کیا ہے۔

0 comments

Write Down Your Responses