تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حاصل پور میں مریض بے حال ادویات اور ڈاکٹرز کی عدم دستیابی کے باعث شہری عطائیوں کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور

حاصل پور(سہیل باجوہ سٹی انچارج انویسٹی گیشن سیل )تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حاصل پور میں مریض بے حال ادویات اور ڈاکٹرز کی عدم دستیابی کے باعث شہری عطائیوں کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور۔ایم ایس ڈاکٹر ظفر خرم عرصہ دراز سے تعینات مسائل کے حل سے بے خبر ہیں۔عوامی سماجی حلقوں محمد رمضان،محمد دانش کا وزیراعلیٰ سے کاروائی کا مطالبہ۔وسائل کی کمی ہے مسائل حل کرلیں گے۔ایم ایس ٹی ایچ کیو حاصل پور ،تفصیل کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حاصل پور میں ڈاکٹر من مرضی کی ڈیو ٹیاں دے رہے ہیں جبکہ تحصیل ہیڈ کو ارٹر ہسپتال حاصل پور کے متعدد ڈسپنسرز لیبارٹی ٹیکنیشنز اور درجہ چہارم کے ملازمین کو ہسپتال میں کام کرنے والے ڈاکٹرز نے اپنے پرائیویٹ ہسپتالوں میں ملازم رکھا ہوا ہے۔جو کہ سارا دن ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو اپنے اپنے کمیشن کی غرض سے اپنے ہسپتال میں کھنچتے رہتے ہیں ۔اور سرکاری ہسپتال کا یہ عالم ہے کہ سارا دن چند ایک ڈاکٹرز کے سوا باقی ڈاکٹرز عملی سیاست میں حصہ دار ہیں ۔الٹے سیدھے بہانیبنا کر مریضوں کو صرف بھاول پور ریفر کرنے کے لیے ہی بیٹھے ہیں ۔درجنوں درخواستیں ہسپتال میں موجود ڈاکٹرز کی غیر پیشہ ورانہ سرگرمیوں کے متعلق ایم ایس کو شہریوں نے دی ہیں مگر کاروائی تو دور کی بات اس پر کوئی معمولی ایکشن لینا بھی گوارا نہیں کیا گیاہے ۔شہریو ں رمضان اور دانش نے بتایا کہ ایم ایس کیونکہ عرصہ دراز تقریباًچار سال سے زائد عرصہ سے تعینات ہیں ۔اور جنرل ائٹیمز گیس ،ڈیزل،ادویات اور ایل پی فنڈکی مد میں لاکھوں روپے کی بے قاعدگیوں میں مبینہ طور پر ملوث ہیں اور اگر وہ سختی سے ڈیو ٹی میں غفلت برتنے اور سیاست میں ملوث ڈاکٹرز کو ٹرانسفر یا معطل کرنے کی سفارش کرتے ہیں تو انکی کرپشن کے ثبوت سامنے آنے کا انکو خطرہ ہے۔ایسی صورت میں انہوں نے چپ سادھ رکھی ہے ۔اور ہسپتال کا نظام چند ڈاکٹر ہی کام کر کے بمشکل انجام دے رہے ہیں ۔باقی اپنی سیاست میں مصروف ہیں یا اپنے پرائیویٹ ہسپتال آباد کیے ہوئے ہیں۔عوامی سماجی حلقوں محمد دانش اور شاھد نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فی الفور کاروائی کرتے ہوئے ایم ایس ٹی ایچ کیو حاصل پور کو تبدیل کریں اور غبن شدہ رقوم کی غیر جانبدارانہ انکوائری کروائیں ۔تاکہ حاصل پور جو کہ لاہور سے سینکڑوں کلومیٹر کی مسافت پر واقع ہے اس شہر کے مریضوں کو بھی سرکاری ہسپتال سے کوئی ریلیف میسر آسکے۔الزامات بارے ٹی ایچ کیو حاصل پور کے ایم ایس نے فنڈز کی کمی کو موردالزام ٹھرایا ہے اور جلد دوسرے مسائل کے حل کی نوید سنائی ہے۔

0 comments

Write Down Your Responses