بچوں کوتعلیم کے علاوہ غیر ضروری کاموں میں لگانے اور غیر حاضر ہونے رہنے والے،7ٹیچرزمعطل دوہیڈماسٹرز کے خلاف سخت کاروائی

فیصل آباد (سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل)ضلع میں مختلف سکولوں کی انسپکشن کرتے ہوئے ڈی او ایلیمنٹری/پرائیویٹ سکولزڈاکٹر سیف اللہ نے غیر حاضری اور بعض بے قاعدگیوں کی بنا پر7ٹیچرز،ایک سیکورٹی گارڈکو معطل اوردوہیڈماسٹرز کے خلاف اعلیٰ حکام کو رپورٹ ارسال کردی جو فروغ تعلیم فنڈ میں بے قاعدگیوں،بچوں کوتعلیم کے علاوہ غیر ضروری کاموں میں لگانے اور غیر حاضر ہونے کے مرتکب پائے گئے تھے ۔تفصیلات کے مطابق جن اساتذہ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ان میں گورنمنٹ پرائمری سکول چک نمبر269ر ب کے نصیر احمد،گورنمنٹ پرائمری سکول چک نمبر46ج ب کے اجمل سعید،گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول 5ج ب کے سعید خالد،گورنمنٹ پرائمری سکول 73ج ب کے شوکت علی بشیر،گورنمنٹ پرائمری سکول 109ج ب کے عاطف حسین،گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول 159رب 1کے محمد امجد،گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول چک نمبر293رب ٹو کے پرائمری سکول ٹیچر نوید ارشد،گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول 159ر ب کے ہیڈ ماسٹر عامر شہزاد،ایلیمنٹری سکول 293رب کے ہیڈماسٹر علی احمد صابر اور اسی سکول کے سیکورٹی گارڈ طاہر محمود شامل ہیں۔

0 comments

Write Down Your Responses