صوبائی انٹرسکول گیمز2013-14ء کے فائنل میچ میں ضلع ٹانک کی کرکٹ ٹیم نے 79رنزسے ضلع کرک کی کرکٹ ٹیم کوشکست دیکرکامیابی حاصل کرلی

ڈیرہ ا سماعیل خان(شازیہ منیر انوسٹی گیشن ٹیم)صوبائی انٹرسکول گیمز2013-14ء کے فائنل میچ میں ضلع ٹانک کی کرکٹ ٹیم نے 79رنزسے ضلع کرک کی کرکٹ ٹیم کوشکست دیکرکامیابی حاصل کرلی اورٹرافی اپنے نام کرلی۔تفصیلات کے مطابق رتہ کلاچی سپورٹس سٹیڈیم ڈیرہ اسماعیل خان میں صوبائی انٹرسکول گیمز2013-14 کا فائنل میچ ٹانک اورکرک کی کرکٹ ٹیموں کے مابین کھیلاگیا۔فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرٹانک انورکمال خان برکی اورڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سوات ثقلین شاہ تھے۔ٹانک کی ٹیم نے بیس اوورزمیں تین وکٹوں کے نشان پر184سکورکیا۔ضلع ٹانک کی ٹیم کی طرف سے فرمان نے 108رنزسکورکئے اوروہ ناٹ آؤٹ رہے۔ٹانک ہی کے انعام راہی نے چالیس سکورکیاجبکہ کرک کی کرکٹ ٹیم 105رنزپرآؤٹ ہوگئی۔ٹانک کے کھلاڑی محمدکامران نے تیرہ رنزدیکرپانچ وکٹیں حاصل کیں۔مین آف دی میچ کاایوارڈفرمان کودیاگیا۔مہمان خصوصی انورکمال برکی اورثقلین شاہ نے پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالی ٹانک کی کرکٹ ٹیم کے کپتان اسفندیاربلوچ اوردوسری پوزیشن حاصل کرنیوالی ضلع کرک کی کرکٹ ٹیم کے کپتان کوٹرافیاں دیں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرٹانک انورکمال برکی نے کہاکہ ضلع ٹانک شورش زدہ جنوبی وزیرستان سے متصل ہے جبتک یہاں پرنوجوان کھلاڑیوں کیلئے سپورٹس کمپلیکس وسٹیڈیم تعمیرنہیں کئے جائینگے اورمثبت سرگرمیاں کرنے کیلئے نئی نسل کومواقع فراہم نہیں کئے جائینگے توامن امن کی باتیں کرنابیکارہے۔انہوں نے اس موقع پر ضلع ٹانک کی کرکٹ ٹیم کی کامیابی پرٹیم کے کھلاڑیوں کومبارکبادپیش کی اورانکے اعزازمیں ٹانک میں ایک بڑی تقریب کرانے کابھی اعلان کیا۔

0 comments

Write Down Your Responses