کھیلوں کے فروغ سے نوجوان نسل کومنشیات جیسی لعنت سے بچایا جا سکتا ہے

پتوکی ( ایم وی این نیوز) کھیلوں کے فروغ سے نوجوان نسل کومنشیات جیسی لعنت سے بچایا جا سکتا ہے اس سلسلے میں پنجاب حکومت کھیلوں سے وابستہ نوجوان کھلاڑیوں کو تمام سہولیات فراہم کرے گی ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی و چیئرمین پنجاب یوتھ فیسیٹول تحصیل پتوکی محمود انور چوہدری نے جناح سٹیڈیم پتوکی میں کرکٹ میچ کی افتتاحی تقریب سے خظاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر قومی کرکٹر رانا نوید حسن،اسسٹنٹ کمشنر پتوکی محمد نواز گوندل،تحصیل آ فیسر ریگولیشن چوہدری محمد اکرم،چیف آفیسر محمد شفیع،ستار وڑائچ،عرفان برلاس،احمد محمود چوہدری بھی موجود تھے،مہمان خصوصی محمود انور چوہدری نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے پنجاب یوتھ فیسٹیول کے تحت تحصیل بھر میں کھیلوں کے پروگرام کروائے جا رہے ہیں اور اس میں شرکت کرنے والی ٹیموں کو جیتنے پر انعامات سے نوازا جائے گاآج کرکٹ کا پہلا میچ نسیم الیون اور الفیصل الیون کے درمیان کھیلا گیا جس میں سنسی خیز مقابلے میں نسیم الیون نے3رنز سے میچ جیت لیا۔

0 comments

Write Down Your Responses