پنجاب سپورٹس بورڈ فیسٹیول کے تحصیل کنوینئیرمیاں شہزاد انور نے لیب ایکنسلٹ پبلک سکول ،نارمل سکول کا دورہ

خان پور (انچارج انویسٹی گیشن سیل) پنجاب سپورٹس بورڈ فیسٹیول کے تحصیل کنوینئیرمیاں شہزاد انور نے لیب ایکنسلٹ پبلک سکول ،نارمل سکول کا دورہ کیا جہاں پر طلبہ و طالبا ت کو کھیلوں بارے آگاہی دی انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف تعلیم ،صحت اور کھیلوں پر خطیر فنڈز خرچ کر کے طالب علموں میں کھیل کا شوق پیدا کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ آج کے بچے کل پاکستان کے مستقبل کی ضمانت بنیں گے انہوں نے کہا کہ پنجاب کے سکولوں میں زیر تعلیم بچوں اوربچیوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں خان پور میں وسیع کھیلوں کے میدان ہیں مزید حکومت پنجاب سے فنڈز حاصل کر کے بچیوں کے لیے کھیل کامیدان تعمیر کرائیں گے میاں شہزاد انور نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل بھی اہم ہے سکول اساتذہ بچوں کو کھیل کی طرف بھی متوجہ کریں اس موقع پر ہیڈ ماسٹر راؤ زاہد حسین ،ماسٹر اعجاز احمد ،ماسٹر سلیمان نواز بھی موجود تھے جنہوں نے میاں شہزاد انور کو مختلف کلاسوں اور کھیل کے میدان کا بھی وزٹ کرایا۔

0 comments

Write Down Your Responses