تعلیمی بورڈ بہاولپور کے زیراہتمام ہونیوالے انٹرکالجیٹ بوائز سپورٹس کے مقابلے اختتام پذیرہوگئے

بہاول پور (ایم وی این نیوز ) تعلیمی بورڈ بہاولپور کے زیراہتمام ہونیوالے انٹرکالجیٹ بوائز سپورٹس کے مقابلے اختتام پذیرہوگئے۔ اختتامی تقریب میں جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے مہمان خصوصی پرنسپل ہائیرسیکنڈری سکول36 ڈی این بی عطاالرحمن تھے تقریب میں پرنسپل چک59 ڈی بی فرخ پرویز ڈائریکٹر سپورٹس تعلیمی بورڈ سیدجاوید اخترشاہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر حافظ عنایت محمد سیکرٹری شاہد حسین تحصیل سپورٹس افسران عامرحمید وجاہت کمال‘نعمان احمد‘ راؤ حامد بھی موجود تھے۔ نتائج کے مطابق پنجاب کالج بہاولپورنے53 پوائنٹ حاصل کرکے ان مقابلوں میں اول پوسٹ گریجوایٹ کالج بہاول نگر نے35 پوائنٹ حاصل کرکے دوئم اور ایس اے کالج ڈیرہ نواب صاحب 27 پوائنٹ لے کرسوئم رہے۔ پوسٹ گریجوایٹ کالج بہاول نگر کے محمداحمد بہترین اتھلیٹ قرارپائے آخری روز متعدد مقابلے ہوئے۔100 میٹردوڑ میں بہاول نگر کے محمداحمد نے پہلی پنجاب کالج کے عبدالصبور نے دوسری اوراسی کالج کے محمدعثمان نے تیسری پوزیشن 200 میٹردوڑ میں بہاول نگر کے محمداحمد اول پنجاب کالج کے عبدالصبور اورایس اے کالج ڈیرہ نواب صاحب کے شہزاد احمد سوئم رہے۔400 میٹر دوڑ میں پنجاب کالج کے محمدعثمان نے پہلی بہاول نگر کے بدرالرحمن نے دوسری ایس اے کالج کے صغیر احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔800 میٹردوڑ میں بہاول نگر کے بدرالرحمن اول‘ ایس اے کالج کے عابد حسین دوئم اور ہائیرسیکنڈری سکول36 ڈی این بی کے ماجدحسین سوئم رہے۔1500 میٹردوڑ میں پنجاب کالج کے محتشم گیلانی نے پہلی ایس ای کالج کے سیف الرحمن نے دوسری اور36 ڈی این بی کے محمدرضوان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔5000 میٹر دوڑ میں محتشم گیلانی نے پہلی محمدرضوان نے دوسری اورمحمدزبیر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔4x100 میٹر ریلے ریس میں پنجاب کالج اول ‘ ڈیرہ نواب دوم اور36 ڈی این بی سوئم رہے حیمر تھرو میں ایس ای کالج کے محمدرضوان نے پہلی پوزیشن حاصل کی جیولن تھرؤ کامقابلہ36 ڈی این اے کے محمدجنید نے جتیا ڈسکس تھرو میں ایس اے کالج کے زاہد رسول اول رہے۔ شارٹ پٹ میں ایس ای کالج کے رضوان نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہائی جمپ کامقابلہ بہاول نگر کے بدرالرحمن نے جتیا لانگ جمپ کاانعام بہاول نگر کے محمداحمد کے حصہ میں آیا۔ ٹرپل جمپ کامقابلہ36 ڈی این کے محمدرضوان نے جتیا پنجاب کالج بہاول پورنے53 پوائنٹ حاصل کرکے کھیلوں میں پہلی پوسٹ گریجوایٹ کالج بہاول نگر نے35 پوائنٹ کیساتھ دوسری اورڈیرہ نواب کالج نے27 پوائنٹ کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی محمداحمدنے16 پوائنٹ حاصل کرکے بہترین اتھیلٹ کااعزاز حاصل کیا۔ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر سپورٹس تعلیمی بورڈ بہاولپور نے آفیسرانچارج ڈرنگ اسٹیڈیم کے تعاون کی تعریف کی انہوں نے کھیلوں کی تقریبات کی بہترین فوٹوگرافک کوریج پر خالدسردار کی خدمات کوسراہا۔ انہوں نے کہاکہ بہاولپور بورڈ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے فروغ میں بھی گراں قدر خدمات انجام دے رہاہے اور اس قسم کے کھلیں جاری رکھی جائیں گی۔ بعدازاں مہمانان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

0 comments

Write Down Your Responses