سرکاری سکول کے ساتویں جماعت کے طالب علم نے لاہور میں تقریری مقابلہ جیت لیا

رائے ونڈ ( انچارج انویسٹی گیشن سیل سید شہباز حیدر ) سرکاری سکول کے ساتویں جماعت کے طالب علم نے لاہور میں تقریری مقابلہ جیت لیا سرکاری سکول انتظامیہ اور اہل محلہ نے اس خوشی میں مٹھائی تقسیم کی ۔ ننھے طالب علم اورسکول اساتذہ کووالدین اور اہل محلہ کیطرف سے ڈھیروں مبارکبادیں ۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ مڈل سکول منڈی رائیونڈکے ساتویں جماعت کے طالب علم محمد منیب طارق نے نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام لاہور میں منعقدہ انٹر سکول تقریری مقابلہ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ۔اس موقع پرسکول کے ہیڈ ماسٹرمحمدرشید چٹھہ اور کلاس انچارج محمد رمضان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس ننھے طالب علم کی تقریری مقابلہ میں فتح کو اپنے اور رائیونڈ شہر کیلئے اعزاز اورننھے طالب علم کو قومی سرمایہ قرار دیا ۔اس موقع پر ساتویں جماعت کے بارہ سالہ ننھے فاتح نے کہا کہ اس ملک کو سب سے ذیادہ نقصان نااہل سیاسی قیادت نے پہنچایا ہے اس نے مزید کہا کہ میری ان سے درخواست ہے کہ وہ قائد اعظم اور مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کے ویژن کے مطابق ملکی فیصلے کریں تو ملک جلد بحرانوں سے نکل سکتا ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی سرکاری سکولوں میں علم دوست پالیسیاں قابل ستائش ہیں ۔

0 comments

Write Down Your Responses