پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دبئی(انویسٹی گیشن ٹیم): پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا کے کپتان اینجلو میتھیوز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جسے پاکستانی کپتان مصباح الحق نے قبول کرلیا۔ دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کی جانب سے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جب کہ سری لنکن ٹیم میں فاسٹ بالر لکمل کی جگہ نوان کلاسیکرا کو موقع دیا گیا ہے جب کہ مڈل آرڈر بیٹسمین تھری مانے زخمی ہونے کی وجہ سے آج کا میچ نہیں کھیل رہے۔ ٹاس کے بعد مصباالحق کا کہنا تھا کہ دبئی کی وکٹ بیٹنگ کے لئے بہترین ہے، میچ کے دوران بہترین کھیل پیش کرکے دفاعی پوزیشن برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔
واضح رہے کہ 5 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو11 رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کی تھی

0 comments

Write Down Your Responses