گورنمٹ پرائمرای سکول ولاے ولاکے بچے سخت سردی میں کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور

ڈیرہ غازیخان (جنید ملک سے)گورنمٹ پرائمرای سکول ولاے ولاکے بچے سخت سردی میں کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبورڈیرہ غازیخان گورنمٹ گرلزپرائمرای سکول ولائے والا کے بچے اس سخت سردی میں بھی بغیرعمارت، چار دیواری کھلے آسمان تلے تین سال سے تعلیم حاصل کر رہے ہیں سکول میں دو سو سے زیادہ بچے زیر تعلیم ہیں جن کو پانچ فی میل ٹیچر تعلیم کے زیور سے آراستہ کر رہئی ہیں ،چار دیواری نہ ہونے کی وجہ سے فی میل ٹیچر کو پردے کے مسائل کا سامنا ہے،اور سکول کے پلاٹ میں اھل علاقہ نے گندا پانی چھوڑ رکھا ہے تو دوسری طرف جانور باندھ رکھے ہیں ،سردی میں بچوں کو محفوظ رکھنے کے لیے آگ جلائی جاتی ہے گزشتہ کئی سالوں سے علاقہ کے لوگوں نے دس مرلہ زمین سکول کے نام منتقل کر دی ہے مقامی انتظامیہ اور مقامی ایم پی اے کو کئی بار درخواستین عمارت کی تعمیر کے لیے دے رہے ہیں مگر ابھی تک کوئی سنوائی نہیں ہوئی

0 comments

Write Down Your Responses