ضلعی انتظامیہ اورمیونسپل کمیٹی کی غفلت‘ڈیال روڈکے نکاسی آب کے دونوں نالے گندسے اٹ جانے کے باعث نکاسی کاگنداپانی سڑک پرجابجاجمع

ڈیرہ ا سماعیل خان(شازیہ منیر انوسٹی گیشن ٹیم)ضلعی انتظامیہ اورمیونسپل کمیٹی کی غفلت‘ڈیال روڈکے نکاسی آب کے دونوں نالے گندسے اٹ جانے کے باعث نکاسی کاگنداپانی سڑک پرجابجاجمع ہونے لگا‘گزرنامحال ہوگیا‘نکاسی آب کے نالوں کی فوری صفائی کامطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ایم ایم اے دورمیں کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیرہونیوالاڈیال روڈضلعی انتظامیہ اورمیونسپل کمیٹی ڈیرہ کی لاپرواہی کے باعث گندگی کے ڈھیروں میں تبدیل ہوچکاہے جبکہ ڈیال روڈکے دونوں جانب واقع نکاسی آب کے مین نالے گندگی کے باعث اٹ چکے ہیں۔جسکے بعدگندگی کاساراپانی ڈیال روڈپرجابجاجمع ہے۔جسکے باعث لوگوں کاگزرنامحال ہے۔گندے پانی کے باعث سڑک بھی ٹوٹ پھوٹ کاشکارہے۔میونسپل کمیٹی کی طرف سے ہزاروں نفوس پرمشتمل اس آبادی کے نکاسی آب کے ان دونوں مین نالوں کی صفائی کیلئے مستقل بنیادوں پرکوئی اہلکارتعینات نہیں ہے۔اہلیان علاقہ نے صوبائی وزیربلدیات اورکمشنرڈیرہ سے اس بارے فوری طورپرنکاسی آب کے نالوں کی صفائی اورمستقل بنیادوں پراہلکارتعینات کرنے کامطالبہ کیاہے۔

0 comments

Write Down Your Responses