ہارون آباد میں واقع پاکستان ریلوے کی زرعی اراضی با اثر افراد نے ملی بھگت سے انتہائی سستے داموں ٹھیکہ پر حاصل کر لی

ہارون آباد (انویسٹی گیشن ٹیم)ہارون آباد میں واقع پاکستان ریلوے کی زرعی اراضی با اثر افراد نے ملی بھگت سے انتہائی سستے داموں ٹھیکہ پر حاصل کر رکھی ہے۔یہ سارا کاروبارڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ اینڈ پراپرٹی ملتان ڈویثرن اور انسپکٹر آف ورکس پاکستان ریلوے بہاول نگر کی ملی بھگت سے ہوا ہے۔جبکہ اس سے ملحقہ رقبہ جو کی لالیکا خاندان کی ملکیت ہے اس کا ٹھیکہ40/50 ہزار روپے فی ایکڑ سالانہ ہے۔ریلوے کے رقبہ سے ٹھیکیدار لاکھوں روپے کی نقد آور فصلات اٹھاتے ہیں۔عوامی ،تجارتی،زرعی حلقوں نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق،چیئر مین پاکستان ریلوے اسلام آباد،جنرل مینجر پاکستا ن ریلوے لاہور،ڈویثرنل سپرٹنڈنٹ پاکستان ریلوے ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ ہارون آباد میں ریوے کی زرعی اراضی کا ٹھیکہ نیلام عام کیا جائے تاکہ پاکستان ریلوے کی آمدن میں اضافہ ہو سکے۔

0 comments

Write Down Your Responses