میاں غوث محمد کے یوسی جیٹھہ بھٹہ سے بلا مقابلہ چیئرمین بننا عوام کا تحریک انصاف پر اعتماد کا اظہار ہے

رحیم یار خان (انویسٹی گیشن ٹیم) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں غوث محمد کے یوسی جیٹھہ بھٹہ سے بلا مقابلہ چیئرمین بننا عوام کا تحریک انصاف پر اعتماد کا اظہار ہے۔ اب عوام کی نظریں تحریک انصاف پر ہیں۔ تحریک انصاف ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔ بلدیاتی انتخابات میں اچھی شہرت کے حامل امیدوار ہی سامنے لا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے کونسلر وارڈ نمبر 17 سٹی میاں سعد حسن اور یوتھ ونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری علی چیمہ نے میاں غوث کے بلا مقابلہ منتخب ہونے کی خوشی میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن تحریک انصاف کی مقبولیت سے خوفزدہ ہو کر بلدیاتی انتخابات سے فرار چاہتی ہے اس لئے الیکشن ملتوی کرانے کی سازشیں کی جا رہی ہیں لیکن اب عوام ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف ہی کامیاب ہو گی۔ اس موقع پر چوہدری عدنان مختیار‘ عثمان طارق‘ حمزہ ارشد‘ محمد احمد‘ طارق چیمہ‘ لالہ ناصر‘ مرزا زین‘ ذوالقرنین‘ میاں عدیل‘ بابر چیمہ‘ راشد اظہر بھٹی‘ حسنین رحمانی‘ عادل خان‘ میاں یاسر سمیت دیگر نے شرکت کی

0 comments

Write Down Your Responses