ملک امن سے ہی ترقی اورخوشحالی آسکتی ہے قیام امن معاشرے میں لانا ہماری اجتماعی وانفرادی زمہ داری ہے

بہاول پور (انویسٹی گیشن ٹیم) ملک امن سے ہی ترقی اورخوشحالی آسکتی ہے قیام امن معاشرے میں لانا ہماری اجتماعی وانفرادی زمہ داری ہے اور سب کواس میں اپناکرداراداکرناہوگا ان خیالات کااظہار مقامی ہوٹل میں شعورفاونڈیشن کے صدر سیدعلی حمیدنے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ فردسے لیکرسماجی تنظیمی ڈھانچے تک سب کواس نظریہ کوسمجھنے کی ضرورت ہے بلاشبہ اسی نظریہ کاشعور ایک ایسے معاشرے کوتشکیل دیگا جس میں ملک کے ہرشہری کوخوشحال اورپرامن ترقی کے برابرمواقع میسر آسکیں گے این جی او اسی مقصد کولیکر اپنی آواز معاشرے کے ہرفرد اور اقتدارکے ایوانوں تک پہنچارہی ہے انہوں نے کہاکہ ہماری اس جدوجہد کامقصد صوبہ پنجاب کے جنوبی اضلاع میں بسنے والے پرامن اور عظیم تاریخی ورثہ کے مالک لوگوں کواس پرامن نظریہ سے روشناس کراناہے جواس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ معاشرے کے ہرباشندے کوملکی ومعاشرتی قوانین کے دائرہ کار میں ترقی کرنے کیلئے ایک پرامن اورترقی پذیرمعاشرے کے قیام کامکمل حق حاصل ہے اس موقع پر آفتاب نوازمستوئی جام یاسر ایڈوکیٹ بھی موجودتھے ۔

0 comments

Write Down Your Responses