گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ،90 سے زائد افراد کے خلاف مقدمات درج67 ہزار 300 روپے کے جرما نہ

فیصل آباد (سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایات پر فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے اور سبزی و فروٹ منڈیوں کی مانیٹرنگ کے ساتھ ساتھ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی طرف سے گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے نتیجہ میں ڈویژن بھرمیں گزشتہ 11 روز کے دوران 1472 ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں مجموعی طور پر گیارہ لاکھ 65 ہزار 150 روپے کے جرمانے کئے گئے ۔ یہ بات ڈویژنل کمشنر سردار محمد اکرم جاوید کی زیر صدارت اجلاس کے دوران بتائی گئی جس میں حکومت پنجاب کی متعدد انتظامی و ترقیاتی پالیسیوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں ڈی سی اوز نور الامین مینگل ، ڈاکٹر ارشاد احمد ، سی پی او ڈاکٹر حیدر اشرف ، چاروں اضلاع کے دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈویژن میں وزن و پیمائش کے آلات کی جانچ پڑتال کے لئے جاری مہم میں محکمہ محنت کے افسران نے کنڈہ جات میں گڑ بڑ ہونے کی بناء پر 618 دکانداروں کو 67 ہزار 300 روپے کے جرمانے اور چالان کئے ہیں جبکہ گنے کے 367 غیر قانونی کنڈوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 90 سے زائد افراد کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے ہیں ۔ 

0 comments

Write Down Your Responses