پریس کلب ، یونین آف جنرل لسٹ اور الیکٹرانک میڈیا کلب کے مشترکہ احتجاجی اجلاس

سرگودھا (ایم وی این نیوز) بھیرہ پریس کلب میں پریس کلب ، یونین آف جنرل لسٹ اور الیکٹرانک میڈیا کلب کے مشترکہ احتجاجی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہین فاروقی ،چوہدری اکرم ،چوہدری جاوید پرنس ،عطاالرحمن اقبال ،افتخا راحمدقریشی ،عظمت اقبال ، شاہد مقبول ملک ،سید مردان علی شاہ نے کہا کہ آ زادی اظہار کو دبانے والی قوتیں ہمیشہ ناکامیوں و نامرادیوں سے دوچار ہوئی ہیں اہل صحافت نے ہمیشہ قلم او رآواز سے آزادی رائے کا پرچم بلند کیا او رہر آمر قوت کے سامنے اہل صحافت سیسہ پلائی دیوار بنے جس کیلئے انہوں نے بے پناہ قربانیاں ،دیں شہادتیں پائیں ،جیلیں کاٹیں اور معاشی قتل اٹھائے۔آج بھی یہ قوتیں اہل صحافت پر ظلم ڈھا کر انہیں حق اور سچ لکھنے و بولنے سے روکنے کیلئے کو شاں ہیں روزنامہ ایکسپریس کی ٹیم پر حملہ ایسے ہی مجنون لوگوں کو شاخ سانہ ہے لیکن اہل صحافت ہر ظلم اور جبر سہتے ہوئے آزادی اظہار و آزادی صحافت کا پرچم سر بلند رکھیں گے۔اجلا س میں ایک متفقہ قرار داد کر ذریعہ حکومت پاکستان اور حکومت سند ھ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ایکسپریس پر ہونے والے حملہ میں ملوث ملزموں اور ان کے پشت پناہوں کو بے نقاب کر کے انہیں قانون کے کٹہرے میں لاکرانہیں سخت سزا دلائے تا کہ کوئی بھی قانون کو پامال نہ کر سکے ۔

0 comments

Write Down Your Responses