پر یس کلب ایک مقدس ادارہ ہے

سرگودھا (بیورو رپورٹ) پر یس کلب ایک مقدس ادارہ ہے اس کا تحفظ اور تقدس کسی صورت پامال نہیں ہونے دینگے ان خیالات کا اظہار یونین آف ورکنگ جر نلسٹس کے ہنگامی اجلاس سے ذوالفقار ہاشمی نے اپنے خطاب میں کیا۔انہو ں نے گذشتہ روز ہونے والے واقع کی پرزور مذمت کر تے ہوئے کہا کہ نام نہاد ٹولہ کی طر ف سے پر یس کلب کے تقدس کو جو پامال کر نے کی مذموم کو شش کی گئی ہے ان کے خلاف سرگودھا بھر کی صحافتی برادری سراپائے احتجاج ہے ۔پولیس انتظامیہ کی بروقت کارروائی کو ہم سرہاتے ہیں انہو ں نے کہا نام نہاد اور ذاتی مفادات کے پجاریوں کو یونین کسی صورت صحافتی اداروں پر شب خون نہیں مارنے دیگی، اور ہم نعیم اختر صدر اور رانا ساجد جنرل سیکرٹری دیگر عہدیداران سرگودھا پریس کلب کو یقین دلاتے ہیں کہ ادارہ کی حفاظت کیلئے ہم خون کا آخری قطرہ تک نچھاور کر نے سے کبھی دریغ نہیں کرینگے۔

0 comments

Write Down Your Responses