سینئر صحافی سیف اللہ درویش پر حملہ آزادی صحافت پر حملہ ہے،پریس کلب رائے ونڈ

رائے ونڈ ( سید شہباز حیدر ڈسٹرکٹ لاہور انویسٹی گیشن سیل ) رائے ونڈ پریس کلب کے صدر عاطف محمود سبزواری ،جنرل سیکرٹری آصف نعیم شیخ،مہر آصف اور دیگر سینئر صحافیوں نے گزشتہ روز ہونیوالے واقعہ کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا کہ سینئر صحافی سیف اللہ درویش پر حملہ آزادی صحافت پر حملہ ہے،انہوں نے کہا حکومت صحافیوں کو تحفظ فراہم کرے اگرصحافیوں پر حملے بند نہ ہوئے تو احتجاجی تحریک چلائی جائے گی،انہوں نے مزید کہا کہ صحافیوں نے معاشرے کو سدھارنے کیلئے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے،انہوں نے کہا کہ صحافی ایسی بزدلانہ کاروائیوں سے ڈرنے والے نہیں بے پناہ صحافی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے اپنی جانیں قربان کر چکے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ ہم ظلم، زیادتی،کرپشن اور جرائم کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے ،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سینئر صحافی سیف اللہ درویش پر حملہ کرنے والے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے ان کے خلاف سخت کارروا ئی عمل میں لائی جائے

0 comments

Write Down Your Responses