بیٹے کے پسند کی شادی کر نے پر اُس کے سسرال والے میری جان کے دشمن بن گے ہیں،انتظا میہ تحفظ فراہم کرے،شاہدہ عروج

فیصل آباد( سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل ) شاہدہ عروج نے فیصل آبادپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے بیٹے نے پسند کی شادی کرلی۔جسکی وجہ سے بیٹے کے سسرال والے میری جان کے در پے ہوگئے۔مجھے اغواء کرکے تشدد کیا گیااو ر اب بھی مجھے فون پر سنگین نتائج کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ ملزمان حسنین شاہ اور اس کے ساتھیوں کے خوف سے میں اپناگھرچھوڑ کر خفیہ مقام پر پناہ لئے ہوئے ہوں۔میرے بیٹے شہریار اور بہو کنیزاں صلا ح الدین کی جان خطرہ ہے میں بیوہ ہوں پولیس نے اغواء کا مقدمہ درج کررکھا ہے،مگر تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں جا رہا ملزمان انتہائی بااثرا ور جرائم پیشہ ہیں میں بیوہ اور عزت دار خاتون ہوں۔وزیر اعلیٰ پنجاب ،گورنر پنجاب،آر پی او اورسی پی او فیصل آباد سے میر ا مطالبہ ہے کہ ملزمان گرفتار کرکے میرے بیٹے اوربہو کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

0 comments

Write Down Your Responses