پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ 287 کے صدر چوہدری جمشید رشیدنے کہا ہے کہ ان کا جینامرنا پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے

لیاقت پور (انویسٹی گیشن ٹیم) پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ 287 کے صدر چوہدری جمشید رشیدنے کہا ہے کہ ان کا جینامرنا پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے ، ان کی (ن) لیگ میں شمولیت کی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں ، شہید بے نظیر آڈیٹوریم پریس کلب لیاقت پور میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے ساری زندگی بھٹو کے سپاہی کے طور پر گزاری ہے اور عمر کے آخری حصہ میں پارٹی سے غداری کا تصور بھی نہیں کر سکتے ، انہوں نے کہا کہ ان کے کزن حاجی محمد اقبال مغل اور چوہدری سعید اقبال نے بلدیاتی الیکشن میں مقامی طور پر (ن) لیگ سے ایڈجسٹمنٹ کی ہے تو یہ ان کی اپنی سیاسی سوچ ہے ، جمشید رشید نے کہا کہ وہ پیپلز پارٹی کی قیادت کے فیصلوں اور پالیسیوں کے پابند ہیں ، انہوں نے (ن) لیگ کی کسی میٹنگ میں شرکت کی نہ ہی (ن) لیگ میں شمولیت کے حوالے سے ہونے والے جوڑ توڑ کا حصہ ہیں ، وہ ایسی من گھڑت خبریں پھیلانے والوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ، اس موقع پر صدر پریس کلب وحید رشدی ، وفا سلیم تسکین ، ارشدناز اور راشد شاہین بھی موجود تھے۔

0 comments

Write Down Your Responses