وسائل کے مطابق آبادی میں توازن پیدا کرنا ہو گا

ڈیرہ غازیخان (ایم وی این نیوز) .ڈی سی او ڈیرہ غازیخان محمد آصف قریشی نے کہاہے کہ وسائل کے مطابق آبادی میں توازن پیدا کرنا ہو گا . منصوبہ بندی نہ ہونے سے معاشی مسائل جنم لیتے ہیں . انہوں نے یہ بات اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی . انہوں نے کہاکہ خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق عوامی شعور اجاگر کرنے کیلئے پروگرام اور سیمینارو تقریری مقابلے منعقد کرائے جائیں گے جن میں مذہبی رہنماؤں ، ماہرین طب اور دیگر افراد کو دعوت دی جائے گی . انہوں نے کہاکہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملکی وسائل کو ہڑپ کر رہی ہے .ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ہمامہدی لغاری نے کہا کہ ضلع ڈیرہ غازیخان میں محکمہ کے زیر انتظام 37 سنٹرز ، دو فیملی ہیلتھ کلینک اور تحصیل دفاتر کام کر رہے ہیں خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے ہر ممکن وسائل استعمال میں لائے جا رہے ہیں . انہوں نے کہاکہ لیڈی ہیلتھ ورکراس سلسلے میں اہم کردارادا کر سکتی ہیں . اجلاس میں ای ڈی او ایجوکیشن اعزاز احمد جوئیہ ، ای ڈی او سی ڈی فاروق احمد ، ڈاکٹر ریاض ملک ، قاری جمال عبدالناصر ، سید سجاد حسین نقوی ، ڈاکٹرانیلہ افغان اوردیگرمتعلقہ افسران شریک تھے 

0 comments

Write Down Your Responses