ڈسٹرکٹ ا ینڈ سیشن کورٹ کے احاطے میں حملہ کرنے والے سات جوابداروں میں سے ایک خاتون سمیت تین جوابدار گرفتار

میرپورخاص ( ایم وی این نیوز) معروف آبادگار اور سماجی رھنماء محمد انور خان قائم خانی پر ڈسٹرکٹ ا ینڈ سیشن کورٹ کے احاطے میں حملہ کرنے والے سات جوابداروں میں سے ایک خاتون سمیت تین جوابدار گرفتار، ٹاؤن پولیس نے فرسٹ جوڈیشل مئجسٹریٹ کی عدالت سے گرفتار جوابداروں کا رمانڈ لے لیا۔ مجھ پر جان لیوا حملہ کیا گیا پولیس نے نے بہترین کارگردگی دکھا کر جوابداروں کو گرفتار کیا مزید جوابداروں کو گرفتار کرکے مجھے مرے دیگر گھروالوں کو جانی تحفظ دیا جائے آبادگا ر رھنماء محمد انور خان کی میڈیا سے بات چیت۔ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کی تحصیل کوٹ غلام محمد کے رہائشی معروف سماجی رھنماء اور آبادگار محمد انور خان قائم خانی پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میرپورخاص میں 29 نومبر 2013 کو پیشی کے دوران ایک خاتون سمیت سات کے قریب جوابداروں جن میں مسمات غلام فاطمہ رانگڑ، محمد سلطان رانگڑ، محمد عابد رانگڑ، محمد وارث ، محمد حبیب، محمد فاروق ولد یاسین خان قائم خانی اور نوید فاروق قائم خانی نے جدید اسلح ، اینٹوں اور ڈنڈوں سے حملہ کرکے محمد انور قائم خانی کو شدید زخمی کردیا ۔ متاثرہ زمیدار محمد انور قائم خانی نے میڈیا کو بتایا کہ و ہ ا س واقع کے فوری طور معزز ڈائریکٹر ہومن رائٹس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے پاس انصاف کے لئے اور سارے واقع کی تحریری درخواست دینے پر معزز عدالت نے نوٹس لیکر ٹاؤن پولیس کو مجھے سکیورٹی دینے اور جوابداروں کو خلاف فوری طور پر کاروائی کرکے مقدمہ درج کرکے گرفتار کرنے کا حکم دیا اس پولیس نے زیر دفع 506(ii),427,337A1,337F-1, 504, 147.147.149 PPC کے تحت مقدمہ درج کرکے سات جوابداروں میں سے تین جوابدار، محمد فاروق ولد یاسین خان قائم خانی ، مسمات غلام فاطمہ رانگڑ اور محمد وارث ولد محمد یاسین رانگڑ کو گرفتار کرکے تین دن کا پولیس رمانڈ لے لیا جبکہ خاتون جوابدار مسمات غلام فاطمہ رانگڑ کو وومین پولیس اسٹیشن حیدرآباد منتقل کردیاہے۔ دوسری جانب متاثرہ آبادگار سماجی رھنماء محمد انور قائم خانی نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس، سندھ ھاء کورٹ کے چیف جسٹس، وزیر اعلیٰ سندھ، آجی پولیس سندھ، ڈی آء جی پولیس میرپورخاص، ایس ایس پی میرپورخاص اور ڈائریکٹر ہومن رائٹس بورڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میرپورخاص سے اپیل کی ہے کہ مزکورہ جوابدار ایک خطرناک گینگ سے وابستہ ہیں سندھ میں، دو نمبر گاڑیوں کی فروخت، زمینوں پر قبضے، فراڈ سمیت مختلف سنگین جرائم کی وارداتیں کرنے شریف افراد کو بلیک میل کرکے پئسے بٹورنے میں مزکورہ گینگ کے خلاف بڑے پیمانے پر انکوائری کی جائے اور باقی جوابدار۔ محمد سلطان رانگڑ، محمد عابد رانگڑ، محمد حبیب اور نوید فاروق قائم خانی کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور مجھے میرے خاندان کے افراد کو جانی مالی تحفظ فراھم کرکے میری زرعی زمین کو واقع دیھ 331 پر اسلح کے زور پر قبضہ کی کوشش کرنے سے بچایا جائے۔ 

0 comments

Write Down Your Responses