بہاول پورمیں غیرقانونی طورپرقائم منی ایکس چینج پرچھاپہ

بہاول پور ( انویسٹی گیشن ٹیم) بہاول پورپولیس کی کارکردگی ،بہاول پورمیں غیرقانونی طورپرقائم منی ایکس چینج پرچھاپہ ، گرے ٹریفنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار ایک مفرورتفصیل کے مطابق گذشتہ روز ڈی پی او بہاول پور سہیل حبیب تاجک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن(PTA) کی گرے ٹریفک کیخلاف جاری مہم کے سلسلہ میں ڈی ایس پی سٹی ریاض حسین بخاری ،، انسپکٹر وسیم اسلم ایس ایچ او کوتوالی معہ ملازمین ،ایس آئی محمد لطیف انچارج محافظ سکواڈ معہ ملازمین کوخصوصی ٹاسک دیاکہ بہاولپور میں غیر قانونی طورپر قائمMini Exchangeجو کہ گرے ٹریفک میں مصروف ہیں کے خلاف آپریشن کیا جائے جس پر مندرجہ بالا ٹیم نے انتہائی محنت اور کوششوں سے عباسیہ سٹریٹ اندرون شہر بہاولپور میں آپریشن کرکے 3کس ملزمان جمشیدعلی ،محمدافضل،علی اکبرساکنان کہروڑپکا کو جو کہ گرے ٹریفک کر رہے تھے کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا جبکہ ایک ملزم محمدسلیم سکنہ کہروڑ پکا مفرورہے ان میں سے ایک ملزم اپنے آپ کو پنجاب کالج میں BCS کا سٹوڈنٹ ظاہر کرتا ہے۔ملزمان کے قبضہ سے سینکڑوں ٹیلی نار ایکٹیو نان ایکٹیو سمز، لیپ ٹاپس،ٹی پی لنکس،Evo،موبائل سم ریڈرزاور دیگر آلات جو کہ گرے ٹریفک کے لئے استعمال ہوتے ہیں برآمد کیے۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان کاطریقہ واردات یہ تھاکہ یہ ملزمان کراچی سے ٹیل نار کمپنی کی نان ایکٹیو سمز حاصل کر کے نادرا کی ووٹرز لسٹ کے ذریعے ایکٹیویٹ کر کے بیرون ملک سے آنے والی کالز کے Divert کرکے لوکل نمبر کے ذریعے مطلوبہ صارف تک منتقل کر دیتے اور اس طرح PTA اور گورنمنٹ ریونیوکا نقصان کرکے اپنے آپ کو ناجائز فائدہ پہنچاتے ملزمان سے ووٹرز لسٹ نادرا۔ٹیلی نارسمز ایکٹیو /نان ایکٹیو500عدد۔Evo Cloud 5عدد۔موبائل فون چائنہ5عدد۔USB 5 عدد۔TP-Link 5عدد۔موبائل سم ریڈر15عدد۔کولنگ پیڈ2عدد۔تاریں و چارجر وغیرہ برامدہوئے 

0 comments

Write Down Your Responses