پولیس مقابلہ کے دوران جاں بحق ہونے والے دو راہگیروں کے ورثاء کو پانچ پانچ لاکھ روپے کے چیک دئیے گئے

فیصل آباد (سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل)وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی طرف سے گزشتہ روزستیانہ روڈ پر پولیس مقابلہ کے دوران جاں بحق ہونے والے دو راہگیروں کے ورثاء کے لئے پانچ پانچ لاکھ روپے مالیت کے چیک دئیے گئے ہیں ۔ ایم پی اے شیخ اعجاز احمد اور چوہدری فقیر حسین ڈوگر نے مالی امداد کا چیک نعیم عباس کی بیوہ کو ان کی رہائش گاہ پر جا کر پہنچایا ۔ میاں عرفان منان اور رانا شوکت علی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ پولیس مقابلہ میں جاں بحق ہونے والی خاتون نازیہ کے ورثاء کو وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے پانچ لاکھ روپے مالیت کا چیک اراکین اسمبلی نے اس سے قبل مرحومہ کے ورثا کو ان کے گھر جا کر دے دیا تھا ۔ اراکین اسمبلی نے سوگوار خاندانوں سے وزیراعلی پنجاب کی طرف سے تعزیت کی اور کہا کہ وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ‘ انسانی جان کا کوئی نعم البدل نہیں تاہم حکومت انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی ۔

0 comments

Write Down Your Responses