تھا نہ رجانہ کی پولیس نے ملزم پارٹی سے رشوت لے رکھی ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب ہمیں انصاف دلوائیں، محمد اکرم

فیصل آباد( سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل ) تھا نہ رجانہ کی پولیس 302 کے مقد مہ میں ملزمان عارف ،محمد آصف ،بشیر احمد حمید ،سے سا زباز کر چکی ہے ۔اس لئے پولیس مجھے زبردستی ملزمان سے صلح پر مجبور کر رہی ہے ۔میرے انکا ر پر دیگر جھوٹے مقدمہ میں ملوث کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔ان خیالات کااظہار چک نمبر194ٹوبہ ٹیک سنگھ کے رہائشی محمد اکرم نے فیصل آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ انہو ں نے کہا کہ میں زمین دار ہوں اور میرا حقیقی بھائی احمد علی اور میرا باپ عبدالمجید ڈیرہ پر موجودتھے۔کہ ملزمان عارف ،محمد آصف بشیر احمداور حمید ،مسلح ہو کر آئے اور زبر دستی ہمارے ڈیرہ میں داخل ہوگے۔اور میرے بھائی پر آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کردی جس سے میر ابھائی زخمی ہو گیا اور میرے باپ نے بھاگ کر جان بچائی۔میرا بھائی زخمی حالت میں ہسپتال میں جا کر دم توڑ گیا۔اس سارے واقع کے باوجود تھانہ رجانہ پولیس ملزمان ساز باز کر چکی ہے۔پولیس نے ملزمان بشیر اور حمید کو گرفتا ر کر لیا۔جبکہ عارف اور آصف کو گرفتار کرنے سے گریز کر رہی ہے۔مقامی پولیس نے ملزمان پارٹی سے رشوت لے رکھی ہے اور انہیں بے گنا ہ کر نے پر تلی ہوئی ہے۔اور مجھے صلح کرنے پر زبردستی آمادہ کررہی ہے ہم مقامی پو لیس سے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریٹ کرنے کا کہتے ہیں۔تو ہم کو ٹال دیا جاتا ہے ،میرا وزیر اعلیٰ پنجاب ،آئی ۔جی، آر ۔پی ۔او، ڈی ۔پی۔او،ٹوبہ اور دیگر سے مطالبہ ہے کہ کسی اعلٰی غیر جانب دارانہ پو لیس افسر سے تفتیش کروائیں اور ملزمان کو گرفتاکر کے جیل بھجوایا جائے۔

0 comments

Write Down Your Responses