ایک ہفتہ میں تھانہ سے منشیات اور مویشی چوری کی رپورٹ چاہیئے، علاقہ کے امن کو یقینی بنایا جائے، ڈاکٹر حیدر اشرف

فیصل آباد( سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل ) سی پی اہ فیصل آباد ڈاکٹر حیدر اشرف نے تھانہ ستیانہ بنگلہ میں کھلی کچہری لگائی۔جس میں SPجڑانوالہ اعجاز شفیع ڈوگر،DSPجڑانوالہ مہر شعیب ڈوگر اور دیگر پولیس عملہ نے شرکت کی ۔ CPOنے لوگوں کی شکایت پر SHOکو وارننگ دی کہ ایک ہفتہ میں مجھے تھانہ سے منشیات اور مویشی چوری کے متعلق CLEARANCEرپورٹ چاہئیے ۔ اغواء کے مقدمات اور قتل کے مقدمات میں ملزمان کو پکڑنے میں تاخیری حربے استعمال کرنے پر ASIہدایت خان کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے سخت سزا یا ملزمان کو 7دن میں گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ اور کہا کہ سنگین مقدمات میں SPاور DSPخود نگرانی کریں اور تمام شکایات کا ازالہ کر کے رپورٹ 10دن میں CPOآفس بھجوائی جائے۔SHOاور انچارج انوسٹی گیشنز کو تھانہ ستیانہ میں پراپرٹی فراڈ میں گرفتار ملزم عبدالحمید کے متعلق بھی رپورٹ 10دن میں فائنل کرکے دفتر CPOبھجوانے کا حکم دیا۔علاقہ کے تمام نمبر داران سے کہا کہ وہ ٹھیکری پہرہ کو یقینی بنائیں اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے میں پولیس کی معاونت کریں۔ اور تھانہ کی تمام موٹر سائیکل سکواڈ کو جو اپنا عرصہ تعیناتی پورا کر چکے ہیں کو فوری تبدیل کرکے دیگر تھانہ میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا۔ آخر میں کیکر سٹاپ پر پولیس چوکی کے قیام کا حکم دیا۔ تاکہ وارداتوں میں ہر ممکن کمی لائی جاسکے اور علاقہ کے امن کو یقینی بنایا جائے

0 comments

Write Down Your Responses