سرگودھا پولیس نے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سنگین مقدمات میں مطلوب خاتون سمیت 8مجرمان اشتہاریوں کو گرفتارکرلیا

سرگودھا (بیورو رپورٹ) ڈی پی او سرگودھاراجہ بشارت محمود کی ہدایت پر سرگودھا پولیس نے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سنگین مقدمات میں مطلوب خاتون سمیت 8مجرمان اشتہاریوں کو گرفتارکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق مجرمان اشتہاریوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ شاہپور صدر پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب وارث علی سکنہ شاہپور صدر، تھانہ عطاء شہید پولیس نے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب افتخار حسین ، محمد رمضان عرف جانی سکنائے چک62 جنوبی، تھانہ اربن ایریا پولیس نے انعام الحق عرف نامی سکنہ سبحان کالونی سرگودھا، تھانہ ساجد شہید پولیس نے اغواء کے مقدمہ میں مطلوب فرحان احمد ، قمر حیات، غلام عباس اور مسماۃ جنتاں بی بی سکنائے جمیل پارک سرگودھا کو گرفتار کرلیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ 

0 comments

Write Down Your Responses