ضلعی صدر خالد شاہین کی مسلم لیگ نے کے لیے قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی : راؤ ظفر اقبال

خان پور (انچارج انویسٹی گیشن سیل) مسلم لیگ ن خان پور کے تحصیل صدر راؤ ظفر اقبال نے کہا کہ ضلعی صدر خالد شاہین کی مسلم لیگ نے کے لیے قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں برے وقت میں بھی خالد شاہین نے مسلم لیگ ن سے اپنی وفاداری قائم رکھی انہوں نے کہا کہ خالد شاہین نے ہمیشہ پرانے اور مخلص کارکنوں کا تحفظ کیا ان کے خلاف منفی پروپیگنڈوں سے لیگی کارکنوں اور رہنماؤں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے راؤ ظفر اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائدین میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں کارکنان میاں خالد شاہین کے خلاف پروپیگنڈہ برداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ نئے شمولیت اختیار کرنے والے پہلے ن لیگ سے وفاداری نبھائیں پھر پرانے ورکروں پر انگلی اٹھائیں انہوں نے کہاکہ ضلع بھر کے عہدیدار اور کارکنان میاں خالد شاہین کی قیادت میں متحد اور مضبوط ہیں ۔

0 comments

Write Down Your Responses