ڈیرہ شہرکے محلہ عالمشیراورگلی ڈبہ تباخی والی کے علاقے بارودکے ڈھیربن گئے

ڈیرہ ا سماعیل خان(سید توقیر زیدی سے) ڈیرہ شہرکے محلہ عالمشیراورگلی ڈبہ تباخی والی کے علاقے بارودکے ڈھیربن گئے‘سوئی ناردرن گیس کی غفلت اورلاپرواہی کے باعث گیس پائپ لائن کے ذریعے گیس کی بجائے تیل آنے لگا‘ مذکورہ تیل کے باعث ان علاقوں میں کئی مکانات میںآتشزدگی کے باعث کروڑوں روپے کانقصان ہوچکاہے۔تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس کے حکام کی غفلت کے باعث ڈیرہ شہرکے محلہ عالمشیراورگلی ڈبہ تباخی کے علاقوں میں گیس پائپوں کے ذریعے گیس کی بجائے تیل آنے لگا۔بستی عالمشیرمیں علاقے کی مشہورسیاسی سماجی شخصیت پروفیسرامداداللہ کے گھرکے کچن میں گزشتہ روزاچانک گیس کی بجائے تیل آجانے سے کچن میںآگ لگ گئی جس سے ہزاروں روپے کاسامان جل کرخاکسترہوگیا۔اس دوران اطلاع کے باوجودسوئی ناردرن گیس عملہ کی طرف سے کسی قسم کی کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی لیکن اہل خانہ نے اہل محلہ کے ہمراہ ملکراس آگ پرقابوپایااورگیس پائپ سے حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے خودہی تیل نکالا۔ان علاقوں میں ابتک درجنوں مکانات اس تیل کے باعث جل چکے ہیں۔لیکن سوئی ناردرن گیس کے ذمہ داران اس نقص کودورکرنے کی بجائے خاموشی سے روزانہ کی بنیادپران علاقوں سے تیل لے جاتے ہیں۔علاقے کی تجارتی‘سماجی اورسیاسی تنظیموں نے وفاقی حکومت ‘جی ایم سوئی ناردرن گیس اورکمشنرڈیرہ سے اس بارے فوری اصلاح احوال کامطالبہ کیاہے

0 comments

Write Down Your Responses