ایم کیو ایم سانگھڑ زون کے زیر اہتمام قائد تحریک الطاف حسین کی والدہ محترمہ خورشید بیگم مرحومہ کی 28برسی انتہائی عقیدت و احترم سے منائی گئی

سانگھڑ(انویسٹی گیشن ٹیم ) ایم کیو ایم سانگھڑ زون کے زیر اہتمام قائد تحریک الطاف حسین کی والدہ محترمہ خورشید بیگم مرحومہ کی 28برسی انتہائی عقیدت و احترم سے منائی گئی ، زونل آفس ٹنڈوآدم میں قران خوانی اور فاتحہ خوانی کی تقریب منعقد کی گئی ،،اس موقع پر زونل انچارج محمد عارف شیخ،جوائنٹ انچارج محمد اسرار قریشی ،ارکین زونل کمیٹی محمد حمید شیخ،عابد بیگ،یونٹ انچارجزواراکین یونٹ کمیٹی،اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔علاوہ ازیں شہدادپور سیکٹر،کھپرو سیکٹر،سنجھورویونٹ،کھڈرویونٹ،شاہ پور شاکر یونٹ،کرکلی یونٹ،میرانی یونٹ میں بھی قران خوانی کے اجتماعات منعقد کئے گئے ،اس موقع پر اراکین زونل کمیٹی آفتاب قریشی ،اختر مغل،سلیم شاکر،بھگوان داس،انورعلی اور محمد سیلمان کے علاوہ سیکٹرانچارجز واراکین سیکٹر کمیٹی ،یونٹ انچارجزواراکین یونٹ کمیٹی اور کارکنان نے شرکت کی ،قائد تحریک الطاف حسین کی والدہ محترمہ خورشید بیگم مرحومہ کی بخشش اور بلند درجات کے لئے خصوصی دعائیں کی گئی۔

0 comments

Write Down Your Responses