قائد تحریک الطاف حسین کا فکروفلسفہ ہر پاکستانی کی آواز بن چکا ہے

میرپورخاص(ایم وی این نیوز) قائد تحریک الطاف حسین کا فکروفلسفہ ہر پاکستانی کی آواز بن چکا ہے۔خون کے آخری قطرے تک جدو جہد جاری رہے گی۔یہ بات شعبہ خواتین ایم کیو ایم میرپورخاص زون کی انچارج عشرت بیگم نے یوسی 3,1اور4میں شعبہ خواتین کی کارکنان سے بات کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے خلاف ماضی میں منفی پروپیگنڈے کئے گئے اور انہیں جواز بنا کر ہزاروں کارکنان کو ماورائے عدالت قتل کیا گیاتاہم اب ایم کیو ایم کے خلاف منفی پروپیگنڈے کا تاثر ختم ہوچکا ہے اور عوام حقیقت جانتے ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد جوق در جوق ایم کیو ایم میں شامل ہورہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم ملک کے غریب و مظلوم عوام کی واحد نمائندہ جماعت ہے جس نے ہر دور میں ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے عملی جدوجہد کرکے خود کو منوایا ہے۔قائد تحریک الطاف حسین کا فکروفلسفہ ملک بھر کے مظلوم عوام کے لئے امید کی آخری کرن بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ آنے والا وقت متحدہ قومی موومنٹ کا ہے اور ایک بہت بڑی تبدیلی ملک کے دروازے پر انقلاب کی صورت میں دستک دے رہی ہے۔بلدیاتی انتخابات میں ایم کیو ایم کی فقیدالمثال کامیابی ثابت کردے گی کہ قائد تحریک الطاف حسین ملک کے کروڑوں عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں۔ اس موقع پر جوائنٹ انچارجز نسرین شکور، رضیہ شریف ، فوزیہ اور اراکین کمیٹی سمیت شعبہ خواتین کی کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی

0 comments

Write Down Your Responses