احتجاج اور دہرنوں کا مقصد ملک کو معاشی اور اقتصادی طور پر تباہ کرنا ہے ۔ شمشاد خان غوری

کراچی (سٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے وائس چیئرمین شمشاد خان غوری نے کہاکہ ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کرنے اور بدترین بدعنوانی میں ملوث عناصر چاروں اطراف سے ملک کو توڑنے کی سازشیں رچانے میں سرگرم ہیں اور اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لیے کئی شہروں میں ٹارگٹ کلنگ،دہشتگردی،جبری بھتہ خوری اور لوٹ مارجیسے گھناؤنے ہتھکنڈے معصوم و مظلوم عوام پر استعمال کرتے چلے آرہے ہیں جس کے پیش نظر عوام سخت زہنی اذیت کے شکار ہوچکے ہیں۔ چیئرمین آفا ق احمد کی رہائشگاہ پر کراچی چیمبر آف کامرس سے آئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جائز حقوق ناملنے پر پرامن احتجاج کرناہر فرد کا آئینی اور قانونی حق ہے لیکن کسی سازش کے تحت کئے گئے احتجاج اور دہرنوں کے زریعے عوام کی معاشی زندگی متاثر کرنا معصوم عوام کے ساتھ سراسر زیادتی اور ناانصانی کے مترادف بھی ہے اورقابل مذمت بھی،دراصل ملک میں جاری احتجاج کے زریعے عوام کے زریعہ معاش تباہ و برباد کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں جس میں سب سے زیادہ پاکستان کے معاشی حب کراچی کو نقصان پہنچایا جارہا ہے جس کے پس پردہ سازشی عناصر کا مقصد عوام کو سڑکوں پرلانا اور ان میں علیحدگی کے عنصر کو جنم دینا ہے جو ناصرف ملکی بقاء وسلامتی کے لیے خطرے کی علامت ہے بلکہ ملک کو معاشی اور اقتصادی طور پر تباہ کرنے کی گھناؤنی سازش بھی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ احتجاجی دہرنوں کے باعث شہرقائد کے عوام الناس کی روزمرہ زندگی مفلوج ہوکررہ گئی ہے کراچی کی دہشتگرد جماعت کے سازشی عناصر اشتعال انگیز بیانات کی آڑ میں حکومتی رٹ کو چیلنج اور عدلیہ کے تقدس کو پامال کررہے ہیں حکومت ایسی جماعت کے بیانات اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا فوری نوٹس لے۔ شمشاد خان غوری نے مزید کہاکہ موجود وقت میں ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک کی تعمیر ترقی کے لیے تمام مذہبی اور سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوں تاکہ ملکر ملک دشمن عناصر کے خلاف حکمت عملی مرتب کی جاسکے کیونکہ ملکی بقاء و سلامتی کی خاطر ملک بلخصوص کراچی سے گھناؤنے سازشی عناصر کا خاتمہ بے حد ضروری ہے 

0 comments

Write Down Your Responses